aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "لکھنو کے چند نامور شعراء" سید سلیمان حسین کی تصنیف ہے۔ یہ ان کے ان مختلف مقالات و مضامین کا مجموعہ ہے جو گاہے بگاہے شعرائے لکھنو سے متعلق لکھے گئے۔ لکھنو کی شاعری کے متعلق یہ الزام لگتا چلا آیا ہے کہ یہاں کی شاعری میں محض تصنع و تکلف، لفظی صنعت گری کا غلبہ ہے اور حقیقی جذبات و کیفیات کا کہیں پتا نہیں چلتا۔ اس عام رائے کے خلاف اس تذکرہ میں لکھنو کی شاعری میں داخلیت پسندی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تاکہ لکھنو کی شاعری کے بارے میں درست رائے سامنے آسکے۔ ساتھ ہی شعرا کے حالات اور ان کے ادبی کارناموں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ تذکرہ کی اس جلد میں مرزا محمد تقی خان ہوس سے لیکر منشی امیر اللہ تسلیم تک دس نامور شعرا پر بات کی گئی ہے۔ جو تقریبا ایک عہد پر محیط ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free