یہ ہلچل یہ کھلبل کیسی
کہیں
ماں ابال رہی ہے کنکر
اور بچے
ٹوٹی تھالیاں لے کر
ٹپکتے پانی کی بوندوں کو گن رہے ہیں
ادھر
عالم عالم نکھرا ہے
اجالوں کی طرح
اور اندھیروں کی روانی میں ہے
سکوت
گلے ملنے کا یہ موسم
بچھڑی روحوں کے اور بکھرنے کا
ضامن ہے
میں متحیر
کہ یہ جنموں کا حاصل
کسی بے مدعا پل میں ابھرا
روز عید تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.